نئی دہلی11جون(آئی این ایس انڈیا)رام لیلامیدان میں عام آدمی پارٹی کے کونسلرراکیش کمار کے ساتھ مار مار کے خلاف آج آپ کارکنوں نے احتجاج کیا۔احتجاج کر رہے آپ کارکنوں نے دلتوں کیلئے مساوی حقوق کامطالبہ کیا۔اس موقع پرکئی مظاہرین کو پولیس نے حراست میں بھی لیا۔اس سے پہلے جمعہ کو اس مسئلے پر اروند کیجریوال نے صدر پرنب مکھرجی سے بھی ملاقات کی تھی۔کجریوال نے جمعہ کواسمبلی کے اسپیشل سیشن میں بھی بی جے پی پر شدید حملہ بولا تھا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے اس کوماراپیٹا گیا، یہ بہت غلط ہے، ایک غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے کہ اسے ٹوپی کی وجہ سے مارا پیٹا گیا، ٹوپی کی وجہ سے نہیں ماراپیٹاگیا، اس کی ٹوپی اتارنے کے بعد اسے پیٹا جاتا ہے، کیونکہ وہ ایک دلت شخص کو اپنے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھ نہیں سکتے۔سی ایم نے کہا کہ بی جے پی دلت،مسلم، کرشچنو، سکھوں اوراقلیتوں سے نفرت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے بی جے پی کی حکومت بنی ہے چن چن کراقلیتوں کونشانہ بنایاجارہاہے۔کجریوال نے کہا کہ ہم نے صدر سے کہا کہ جب سے مرکز میں بی جے پی کی حکومت بنی ہے دلتوں اور اقلیتوں پر حملے اور ظلم کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔جمعہ کو ہی عام آدمی پارٹی کا وفد قومی درج فہرست ذات کمیشن کے آفس جا کر اس معاملے کی شکایت کی۔